سوشانت سنگھ راجپوت: بالی وڈ کے نوجوان اداکار نے خودکشی کر لی

بالی وڈ کے معروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کر لی ہے اور حکام کے مطابق اس اقدام کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔
بالی وڈ کے معروف نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔

ان کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کے گھر سےملی ہے اور اطلاعات کے مطابق انھوں نے خودکشی کی ہے۔

صحافی مدھو پال ک مطابق اس واقعے کے بارے میں سوشانت سنگھ راجپوت کے نوکر نے پولیس کو اطلاع دی اور خودکشی کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔

انڈین ٹی وی سے اپنے کریئر کی ابتدا کرنے والے شوسانت راجپوت نے حالیہ برسوں میں کئی اہم فلموں میں کام کیا جن میں انڈیا کے سابق کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم بھی شامل ہے۔
ان کی اہم فلموں میں ڈٹیکٹو بیومکیش بخشی، ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری، کائی پوچے، اور چھچھورے جیسی فلمیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عامر خان کی فلم ’پی کے‘ میں انھوں نے پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار نبھایا تھا جو سرحد کے دونوں جانب بہت مقبول ہوا تھا۔
سوشانت سنگھ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی پہلی ایسی نوجوان شخصیت نہیں جس نے اپنی جان لی ہو
گذشتہ برس دسمبر میں سوشانت کی ہپی طرح ٹی وی سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے کے بعد فلموں کا رخ کرنے والے اداکار کشال پنجابی بھی باندرہ کے علاقے میں ہی اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملے تھے۔
اس سے پہلے 2013 میں نوجوان اداکارہ جیا خان بھی ممبئی میں ہی اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔

Comments